• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سکول کے 300 سے زائد بچوں کے اغوا کی ذمہ داری قبول کرلی گئی

Dec 17, 2020

ابوجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا کی ریاست کیتسینا کے ایک سکول کے 333سے زائد طالب علموں کو گزشتہ دنوں اغواءکر لیا گیا تھا۔ اب شدت پسند تنظیم بوکوحرام نے اس واردات کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق بوکوحرام کے لیڈر ابوبکر شیکاﺅ نے اس واردات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سکول میں غیراسلامی سرگرمیاں جاری تھیں جس کی وجہ سے سکول پر حملہ کیا گیا اور طالب علموں کو اغواءکیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ابوبکر شیکاﺅ کی طرف سے یہ ذمہ داری ایک ویڈیو بیان کی صورت میں قبول کی گئی ہے۔ ویڈیو میں وہ کہتا ہے کہ ”میں ابوبکر شیکاﺅ ہوں اور کیتسینا میں جو طالب علم اغواءکیے گئے ہیں، اس کے پیچھے ہمارے بھائیوں کا ہاتھ ہے۔ ہم نے اسلام کی تشہیر اور غیراسلامی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے اس سکول کو ٹارگٹ کیا۔ اس سکول میں مغربی تعلیم دی جا رہی تھی جس کی اسلام میں اجازت نہیں ہے۔“نائیجیرین آرمی کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے اور جلد انہیں بازیاب کرا لیا جائے گا۔