اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سینیٹ الیکشن سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے۔جیو نیوز کے مطابق قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونےکی صورت میں سینیٹ الیکشن نہیں رک سکتے۔
قانونی ماہرین نے کہا کہ اگر کوئی رکن ووٹ ڈالنے نہ جائے یا مستعفی ہوجائے تو الیکشن کیسے رک سکتا ہے؟۔قانونی ماہرین نے کہا کہ اپوزیشن استعفوں پر صوبائی اسمبلیوں سے تمام نشستیں حکومتی امیدوارجیت جائیں گے۔ قانونی ماہرین نے وزیر اعظم کو بتا یا کہ اگر سندھ اسمبلی توڑ دی جائے تو صرف سندھ صوبے میں سینیٹ الیکشن نہیں ہوگا۔