• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی برطرفی کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

Dec 18, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی برطرفی سے متعلق اپیل خارج کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی ، چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کہ اپیل خارج کرنے کی وجوہات فیصلے میں جاری کی جائیں گی، جسٹس منیب اختراس کیس کی سماعت نہیں کرناچاہتے، معززجج کی معذرت کے بعد ہم نے نیا بنچ تشکیل دیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ زلفی بخاری کیس میں معاونین سے متعلق اصول طے کر چکی ، جس کام پر پابندی نہ ہو اس کے کرنے کی ممانعت نہیں ہوتی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے قراردیادہری شہریت والامعاون خصوصی بن سکتا۔
وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میراکیس دہری شہریت کا نہیں،وزیراعظم کے مشیراورمعاونین کا ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں یہ بھی طے ہو چکا وزیراعظم معاون خصوصی رکھ سکتے ہیں،وزیراعظم کسی بھی ماہر کی معاونت اور رائے حاصل کر سکتے ہیں،ہائیکورٹ میں آپ نے صرف دہری شہریت کا نقطہ اٹھایا تھا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دہری شہریت والوں کی وفاداری پرشک نہیں کیا جا سکتا۔