• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرس کے وار تیز، ملک بھر میں 84 افراد جاں بحق ، 2900 سے زائد کیسز رپورٹ

Dec 18, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 84 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جن میں سب سے زیادہ کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے ۔وینٹی لیٹر پر موجود 51 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 39 ہزار 171 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں مزید 2 ہزار 972 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہوگئی ہے۔

سی ٹی ڈی کا برطرف اہلکاردو دہائیوں تک لاکھوں روپے مالیت کا سرکاری اسلحہ تبدیل کرتا رہا، حکام بے خبر، برطرفی کے بعد مقدمہ درج
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ ایک ہزار 80، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 122، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 021، اسلام آباد میں 35 ہزار 700، بلوچستان میں 17 ہزار 868، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 893 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 810 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

کورونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 164 ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہارنے والے 84 افراد میں سے 74 لوگوں کا انتقال ہسپتال میں ہوا جبکہ 9 افراد گھروں میں چل بسے ۔

فعال مریضوں کی تعداد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 42 ہزار 478 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 447 کی حالت تشویشناک ہے۔

صحت یاب مریضوں کی تعداد

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 261 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 852 ہوگئی ہے۔