اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کٹاس راج تالاب ازخودنوٹس کیس میں درخواست گزار نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا اور چکوال کی تمام فیکٹریاں بند کرنے کی استدعا کر دی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر تمام سیمنٹ فیکٹریاں بند کرنے کا حکم دیا جائے ، سیمنٹ فیکٹری مالکان نے زمینوں کے جعلی انتقال کرائے،عدالت تمام جعلی انتقال منسوخ کرتے ہوئے فیکٹری مالکان سے زمینیں واگزار کرائے۔
درخواست گزار کاجواب میں مزیدکہنا ہے کہ سیمنٹ فیکٹریوں سے پانی کی قیمت عدالتی فیصلوں کے مطابق وصول نہیں کی جا رہی، ماحولیاتی جائزے کیلئے بنائی گئی تکنیکی کمیٹی کا سربراہ غیر تکنیکی ہے، استدعا کی جاتی ہے کہ عدالت محکمہ ماحولیات ، صوبائی حکومت کی رپورٹس کو مسترد کرے۔