• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت نے اپنے آپ کودہشت گردی کاشکارملک کے طورپرپیش کیا،حقیقت برعکس ہے،اسدمجید

Dec 19, 2020

نیویارک (نمائندہ خصوصی)امریکامیں متعین پاکستانی سفیراسدمجید خان کاکہناہے کہ بھارت نے اپنے آپ کودہشت گردی کاشکارملک کے طورپرپیش کیاجبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے امریکی جریدے کوانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قابل ستائش کامیابیاں حاصل کیں،دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح شواہدموجودہیں،اسدمجیدکاکہنا ہے کہ بھارت خطے کوعدم استحکام کی جانب دھکیل رہاہے،بھارت پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کوبھی سبوتاژکرناچاہتاہے۔