• Fri. Mar 29th, 2024

ایف بی آر نے موبائل فون صارفین کو خوشخبری سنا دی ، 15 ہزار سے زائد موبائل پر ریگولیٹری ڈیوٹی کتنی کم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ؟ جانئے

Sep 16, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف بی آر نے موبائل صارفین کو ریلیف دینے کیلئے درآمد شدہ موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 50 فیصد تک کمی کی تجویز پیش کر دی ہے ۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق جن موبائل فونز پ ڈیوٹی میں کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے ان میں وہ سیٹ شامل ہیں جن کی قیمت ایک سو سے 2 سو ڈالر ہے۔ 30 ڈالر تک قیمت والے موبائل فونز کی پر یگولیٹری ڈیوٹی 165 روپے ہی برقرار رہے گی جبکہ 30 ڈالر سے 100 ڈالر تک کے موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی 1620 روپے سے کم کر ایک ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے ۔ 100 سے دو سو ڈالر تک کے موبائل فون پر ٹیکس کو 2430 روپے سے کم کر کے 1200 روپے کرنے ، 200 سے 350 ڈالر تک کے موبائل فونز پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی 3240 سے کم کرتے ہوئے 2500 روپے کرنے کی تجویز ہے ۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس کمی کا مقصد ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ایف بی آر کا ماننا ہے کہ اس کمی کی وجہ سے ٹیکس کے وصولی میں کمی واقع نہیں ہوگی جبکہ اس کی مدد سے درآمدات میں اضافہ ہوگا۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی جانب سے جاری ہونے والی سمری کے مطابق ٹیکس میں کمی سے پاکستان میں موبائل فون کے حجم میں اضافہ ہوا لیکن اس کی وجہ سے مجموعی طور پر پیدا ہونے والے منفی اثرات بھی ختم ہوجائیں گے۔خیال رہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں موبائل فون کے ٹیکسز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔