• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیو لائف ڈویلپرز، ڈی ایچ اے لاہور میں رہائشی اپارٹمنٹس پراجیکٹ کیلئے معاہدہ طے پاگیا

Jan 15, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) دی نیو لائف ڈویلپرز نے عنقریب لانچ ہونے والے رہائشی اپارٹمنٹس کے پراجیکٹ کیلئے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) لاہور کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔

اس اشتراک کے معاہدے پر دستخط نیو لائف ڈویلپرز کے سی ای او شیخ عبدالصبور اور ڈی ایچ اے لاہور کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر وحید گل ستی نے آج (جمعرات کو ) کیے۔ اس نئے پراجیکٹ کا مقصد پنجاب کے دارالحکومت میں جدید رہائشی منصوبے قائم کرنا ہے۔

لاہور میں قائم نیو لائف ڈویلپرز نے پاکستان بھر میں کئی شاندار منصوبوں پر کام کیا ہے۔ گوادر سنٹرل ان کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے جو گوادر میں انتہائی اہم جگہ پر واقع اور شہری علاقے کے وسط میں ہے۔ گوادر سنٹرل پراجیکٹ نہ صرف کاروبار کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے بلکہ بھوربن ہلز پر شاندار ولاز بھی تیار کر رہا ہے۔