• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی افریقا کے تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

Jan 17, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقا کے تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ،جنوبی افریقا کی ٹیم آج کراچی جمخانہ میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جنوبی افریقی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سٹاف کا دوسراکوروناٹیسٹ 20 جنوری کو ہوگا،جنوبی افریقہ کی مہمان ٹیم ہوٹل میں5 روزہ قرنطینہ میں ہے،ٹیم دوران قرنطینہ ہوٹل سے متصل کراچی جمخانہ گراؤنڈ پر پریکٹس کرے گی،دوسرے کورونا ٹیسٹ کے بعد ٹیم نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی،پاکستان اور جنوبی افریقہ 26 جنوری کو پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل ہوں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم کے گزشتہ روز پاکستان پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ لئے گئے تھے۔