• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پہلی خاتون نائب صدر کے بعد نئی امریکی حکومت نے ایک اور تاریخ رقم کردی

Jan 23, 2021

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام کو وزیر دفاع بنا دیا گیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق جنرل لائیڈآسٹن کو سیکریٹری دفاع نامزد کیا تھا اور اب سینیٹ نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

سابق جنرل لائیڈآسٹن امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام وزیر دفاع ہوں گے۔لائیڈآسٹن عراق میں امریکی فوج کے سربراہ تھے اور 2016 میں ریٹائرڈ ہوئے تھے۔اس سے قبل کاملا ہیرس نے امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر بن کر تاریخ رقم کی تھی۔

امریکی قانون کے مطابق ریٹائرڈ فور اسٹار آرمی جنرل کو عہدہ سنبھالنے کے لئے سینیٹ کی منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے،سینیٹ کی منظوری کے بعد اب سابق جنرل لائیڈآسٹن امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام پیٹناگون چیف ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔