• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لندن کی ثالثی عدالت نے شریف فیملی کو کلین چٹ دے دی ہے

Jan 24, 2021

لندن (عارف چودھری)قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نوازنے کہا ہے کہ لندن کی ثالثی عدالت نے شریف فیملی کو کلین چٹ دے دی ہے، جج سرانتھونی نے فیصلے میں لکھا کہ شریف فیملی کیخلاف کوئی چیز سامنے نہیں آسکی، اسلام آباد میں پروپیگنڈے کا کارخانہ لگا ہوا ہے، چیلنج کرتا ہوں ثبوت پیش کریں۔ انہوں نے براڈشیٹ سے متعلق حکومتی بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ثالثی عدالت کے جج سرانتھونی ایونزکا فیصلہ سمجھنے کیلئے پڑھنا ضروری ہے، جج نے فیصلے میں لکھا کہ نوازشریف یا ان کے خاندان کے افراد کیخلاف کوئی چیز سامنے نہیں آسکی۔
جج کے یہ ریمارکس شریف خاندان کیلئے کلین چٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین جب بھی کسی غیرجانبدار فورم پر گئے ان کو منہ کی کھانا پڑی۔