• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

غیرت کے نام پر قتل

Jan 27, 2021

ننکانہ صاحب علاقہ تھانہ مانگٹانوالہ کے نواحی گاوں ماسو شریف میں رانا شہزاد ولد ذوالفقار کو ملک منا اور دانش نے گھر سے بلا کر کھیتوں میں لیجا کر قتل کر دیا۔ملک منا دانش کا داد ہے۔ دونوں نے غیرت کے نام پر شہزاد کا قتل کیا۔ تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی

ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں ملوث ملزمان ناقابل معافی ہیں، انصاف کے تقاضوں کو یقینی بناتے ہوئے میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا.ناصر علی نیوز ٹائم ننکانہ صاحب