• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت کے لیے ایک اور مشکل،انڈیا کی کشمیر پالیسی کے سخت ناقد انتھونی بلنکن کو امریکہ کی نئی حکومت میں اہم عہدہ مل گیا

Jan 27, 2021

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)بھارت کی کشمیر پالیسی کے سخت ناقد انتھونی بلنکن کو امریکہ کی نئی حکومت نےسیکرٹری خارجہ کے عہدے پر تعینات کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی سینیٹ نے ان کے عہدے کی منظوری دیدی ہے، سینیٹ میں انتھونی بلنکن کےحق میں 78 اور مخالفت میں 22 ووٹ پڑے ہیں۔ انتھونی بلنکن اوباما دور میں نائب امریکی سیکریٹری خارجہ بھی رہ چکےہیں۔

ٹونی بلنکن مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جوبائیڈن کی پالیسی واضح کر چکے ہیں۔ انہوں نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوبائیڈن اگر آئندہ انتخابات کے بعد اقتدار میں آئے تو بھارت کےحوالے سے ہماری پالیسی واضح ہوگی۔ کشمیرمیں جدوجہدِ آزادی پر کریک ڈاؤن پر شدید تشویش ہے، کشمیر میں آزادی اظہار کی صورتحال بھی قابل تشویش ہے، ہمیں بھارت کے متنازعہ شہریت بل پر بھی شدید تحفظات ہیں۔