• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی کوریا کے انٹرنیشنل کرسچن مشنری سکول میں کورونا کے خطرات

Jan 28, 2021

کوریا (نمائندہ خصوصی) جنوبی کوریا کے وسطی شہر دیجون کے ایک مشنری سکول میں کورونا کے کیسز سامنے آرہے ہیں ۔ کرسچن مشنری ‘آئی ایم’ کے زیر انتظام سکول سے اب تک 176 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں اور اس کے علاوہ گوانگجو میٹروپولیٹن میں 27 جنوری کی صبح تک ٹی سی ایس انٹرنیشنل سکول میں 109 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔ تازہ تجزیوں کی بنیاد پر تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق صحت کے حکام ممکنہ طور پر ایسی جگہوں کی تحقیقات کریں گے جہاں اس مشنری سکول کے مریض گئے مثلاً ریستوران اور ہیئر سیلون وغیرہ تاکہ مزید متاثرہ لوگوں کا علم ہو سکے۔دیجون سٹی سے باہر کسی بھی کراس سٹی ٹرانسمیشن کی بھی نگرانی کی جائے گی۔

“آئی ایم” نامی ادارہ ملک بھر میں اس طرح کے مزید 22 کرسچن مشنری سکول چلا رہا ہے جس کی فہرست معائنے کے لئے مقامی حکومتوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔آنے والے قمری سال کی تعطیلات جو 11فروری سے شروع ہوں گی ایک بڑی پریشانی کا باعث ہیں کیونکہ خاندانی اجتماعات سے وبا مزید پھیل سکتی ہے۔