لاہور(ویب ڈیسک) اداکار منیب بٹ نے اپنے والدین کو شادی کی 30 ویں سالگرہ پر تحفے میں کار دے کر حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں منیب بٹ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ شادی کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ہم نے ابو کے لیے ایک سرپرائز پلان کیا ہے، ابھی تھوڑی دیر میں ابو آئیں گے اور ہم انہیں نئی گاڑی کا تحفہ دیں گے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منیب بٹ کے والد جیسے ہی گھر سے باہر نکلتے ہیں منیب بٹ زور سے چلاتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ شادی کی سالگرہ کا تحفہ ہے، ابو ا?پ کو سرپرائز کیسا لگا، منیب کے والد کار دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں اور بیٹے کی جانب سے تحفہ میں دی گئی کار کو مسکرا کر دیکھتے ہیں۔