• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

علاقہ تھانہ سٹی شاہکوٹ گاوں امام پور نکودر میں ہوس کے پجاری یاسر مسیح کی ساجدہ بی بی زوجہ اعجاز احمد کے ساتھ زیادتی کی کوشش۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

Jan 29, 2021

تفصیلات کے مطابق ساجدہ بی بی لکڑیوں کا بالن اکٹھا کرنے کھیتوں میں گئی تھی کہ ملزم یاسر مسیح نے وہاں پر زیادتی کرنے کے لیے دھکا دیکر نیچے گرایا اور ماتھے پر کلہاڑی مار کر زخمی کر دیا جبکہ ساجدہ بی بی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ساجدہ بی بی کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم یاسر مسیح کو گرفتار کر لیا۔ مزید کاروائی جاری۔
ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضوں کو میرٹ پر یقینی بناتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائیگا۔ زیادتی کی کوشش کرنے والا ناقابل رحم ہے۔ ناصر علی نیوز ٹائم ننکانہ صاحب