• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پتنگ باز ہوجائیں ہوشیار،حکومت نے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا

Jan 31, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) پتنگ بازی کا خونی کھیل روکنے کے لیےمحکمہ داخلہ پنجاب نےکائٹ فلائنگ ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

دنیا نیوز کے مطابق پتنگ بازی کے تدارک کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کائٹ فلائنگ ایکٹ میں ترمیم کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پتنگ بنانے والے کوپانچ لاکھ روپے سے لے کر 20 لاکھ، پتنگ کی خرید وفروخت کرنیوالے کو ایک لاکھ سےپانچ لاکھ جبکہ پتنگ اُڑانے والے کو 25 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔محکمہ داخلہ کی تیار کردہ تجاویز کو پنجاب اسمبلی میں بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت صوبہ بھر میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کرچکی ہے،پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔