اسلام آباد(نمائئندہ خصوصی)پاکستان کیلئے رواں سال ایف اے ٹی ایف سے متعلق اچھی خبرآنے کی امیدہے،پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو قابل ذکر اقدامات میں پیش رفت رپورٹ بھجوادی۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ رپورٹ میں منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات شامل ہیں،27 نکات پر عملدرآمد اور 6 نکات پر جاری پیشرفت جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی،رواں ماہ ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات میں پاکستانی وفد نے یہ یقین دہانی کرائی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر مکمل عملدرآمد کے دستاویزی ثبوت حوالے کردیئے ،باقی 6 نکات پر اہم پیشرفت کی یقین دہانی کرا دی ہے ، ان 6 نکات کے 50 سے 70 فیصد امور پر عمل مکمل ہوچکا ہے ،ذرائع کامزید کہناہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر جامع اور بھرپور عملدرآمد کررہاہے،دو سال میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد کیا۔