اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے متعلق رپورٹ طلب کئے جانے کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا کی جانب سے ستمبر میں انتخابات کی تجویزالیکشن کمیشن میں پیش کر دی گئی ہے۔ٰٰ
نجی ٹی وی 92 نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اجلاس کی صدارت کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز سے باقاعدہ آگاہ کر دیاگیا۔
پنجاب کی جانب سے نو ڈویژنز میں تین مراحل میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویزدی گئی ہے،پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ صوبے میں تین مراحل میں بلدیاتی انتخابات کراناچاہتے ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت کی بھی صوبے میں ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویزدیدی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چار فروری کو بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں پر رپورٹ طلب کررکھی ہے ۔