اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس کے علاوہ پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
خیال رہے کہ 25 جنوری کو بھی وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات ہوئی تھی جس میں ڈی جی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی تھی۔
آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات، سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
