• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میانمار میں مارشل لا کا نفاذ،امریکہ اور اقوام متحدہ بھی میدان میں آگئے

Feb 2, 2021

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)میانمار میں فوج کے حکومت پر قبضے کے اقدام پر امریکی صدر جوبائیڈن نے فوج سے دست برداری کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہے جبکہ یواین کی جانب سے فوج کے اس اقدام پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے میانمار کی فوج سے اقتدار سے دست برداری کا مطالبہ کر دیا ہےانہوں نے میانمار پر پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میانمار کی فوج فوری طور پر اقتدار سے دست بردار ہو جائے۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی میانمار میں نظر بندیوں کے خاتمے اور سیاسی عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، یو این نے میانمار کی صورت حال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی کل(منگل کو) طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ پیر کی صبح میانمار کی فوج نے ملک کے صدر یوون منٹ اور برسر اقتدار جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی کو گرفتار کرنے کے بعد ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔