• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کشمیر ڈے کے موقع پر پاکستان اور انڈیا میں فائٹ شیڈول

Feb 2, 2021

سنگاپور(نمائندہ خصوصی)کشمیر ڈے کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے مابین مسکڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستانی ایم ایم اے فائٹر احمد ولورین پہلی مرتبہ ون چیمپئن شپ کی فائٹ لڑیں گے جبکہ ان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے راہول راجو سے ہوگا۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائٹ پاکستانی وقت کےمطابق دن چار بجے شروع ہوگی۔
پاکستان کے مکس مارشل آرٹس فائٹر احمد ولورین نے کہا ہے کہ وہ اپنی فائٹ جیت کر کشمیریوں کے نام کریں گے ،انہوں نے لوگوں سے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔
معروف فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے احمد ولورین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس بات کا قوی یقین ہے کہ احمد ولورین پہلے راؤنڈ میں بھارتی فائٹر کو ہرا دیں گے۔اگر انہوں نے ایسا کیا تو شعیب اختر انہیں ویلکم کرنے ائیر پورٹ پہنچیں گے۔