• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دودھ کی قیمت میں یکدم 20 روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا

Feb 2, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں از خود 20 روپے کا اضافہ کردیا۔

ڈیری فارمرز کی جانب سے حالیہ اضافے کے بعد شہر قائد میں فی لٹر دودھ کی قیمت 140 روپے ہوجائے گی۔ ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق 11 فروری سے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کراچی میں حکومت کی جانب سے دودھ کی قیمت 96 روپے فی لٹر مقرر ہے لیکن اس کے باوجود پہلے ہی دودھ 120 روپے لٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے ڈیری فارمرز کی اس من مانی پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے