• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت کی بجلی قیمتوں میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کی درخواست، اہم خبر آگئی

Feb 4, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت16 روپے 79 پیسے کرنے کی سفارش کی گئی ہے،بعض صارفین کو ایک روپے84 پیسے فی یونٹ تک سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے،300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کو سبسڈی دی جائے گی ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے300 سے 700 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 48 پیسے فی یونٹ اضافہ تجویز کیا گیا ہے، 700 سے زائد یونٹ والے صارفین کیلئے دو روپے چار پیسے ،ٹی او یو آف پیک صارفین کیلئےتین روپے 23 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے، اس کے علاوہ کمرشل صارفین کیلئے بجلی کے ٹیرف میں چار روپے نو پیسے فی یونٹ تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

صنعتی صارفین کیلئے ایک روپے 14 پیسے تک کمی کی سفارش کی گئی ہے،حکومت بجلی کے زرعی صارفین کو 85 ارب روپے کی سبسڈی دےگی ۔