• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میںیوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

Feb 4, 2021

(دبئی)قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میںیوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں شرکاءکو یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے صدر مملکت اور وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاءسے قونصل جنرل احمد امجد علی، کشمیری رہنماﺅں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی خطاب کیا۔ قونصل جنرل احمد امجد علی نے یوم یکجہتی کشمیر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کشمیریوں کی ہندوستانی ریاستی دہشت گردی کے باوجود آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اخلاقی اور قانونی طور پر پابند ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں شامل کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت کا حق دے۔ انہوں نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر گزشتہ 18ماہ سے فوجی محاصرے میں ہے جس کے باعث مواصلاتی ناکہ بندی اور میڈیا بلاک آﺅٹ کا سامنا ہے، نہتے کشمیریوں کا ہندوستانی قبضے سے آزادی کا عزم ان مظالم کے مقابلے میں ہی مضبوط تر ہوا ہے۔ کشمیری رہنماﺅں نے ہر فوم پر مسئلہ کشمیر کیلئے آواز بلند کرنے پر حکومت پاکستان اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں تقریب کے انعقاد پر قونصل جنرل احمد امجد علی کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری عوام کے خواہش کے مطابق حل کر کے اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔
تقریب میں بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی ایک ڈاکومینٹری فلم بھی چلائی گئی جبکہ تصاویری نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اور آخر میں کشمیریوں کی آزادی ، شہداءکی بلند درجات اور حوصلہ افزائی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا بھی کی گئی۔