• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سیلون میں گاہکوں کو خوش کرنے کیلئے جسم فروشی کا انکشاف ، بھارتی پولیس نے چھاپہ مارکر 14 لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا

Feb 5, 2021

نوئیڈا(نمائندہ خصوصی)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں بھارتی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران جسم فروشی کا مکروہ دھندا کرنے والے ایک رکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے کئی لڑکیوں کو ان کے چنگل سے چھڑا لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس کی جانب سے یہ کارروائی نوئیڈا کے علاقے سیکٹر 18 میں عمل میں لائی گئی ، جہاں ’سپا‘ (spa)کے مالک اور گاہکوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ وہاں موجود 14 لڑکیوں کو بحالی کے مرکز بھیج دیا گیاہے ۔ڈی سی پی پولیس جی بی نگر راجیش نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں طلاع موصول ہوئی کہ سیکٹر 18 میں ایک سیلون میں گاہکوں کو مدعو کرنے کیلئے انہیں جسم فروشی سے لبھایا جارہاہے جس کی بنیاد پربھاری نفری کے ساتھ کارروائی کی گئی ، موقع سے سیلون کے مالک اور گاہکوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیاہے جبکہ تمام لڑکیوں کو بحالی کے مرکز بھیج دیا گیاہے ۔