ساہیوال(خاورعلی چوہدری)ہاکی گراؤنڈ میں خواتین کیلے بنائی گئی پہلی اکیڈمی سمعیہ عباس ہاکی اکیڈمی کی دوسری سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا سالگرہ کی تقریب میں شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور کیک کاٹا تقریب میں اکیڈمی کے بچوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر پی ٹی آی کے راہنما اور سماجی شخصیت نعمان شیخ نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اس میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے کوئی بھی معاشرہ خواتین کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا اور سمعیہ ہاکی اکیڈمی ساہیوال کے ماتھے کا جھومر ہے ہم اس کی ترقی کیلے دعاگو ہیں اس موقع پر روح رواں سمعیہ عباس اکیڈمی مس سمعیہ نے کہا کہ میں اپنے تمام ڈونرز کی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میری ہاکی اکیڈمی کی ترقی کیلے میری اکیڈمی کو فنڈ فراہم کئے اور خدا کے بعد یہ سب میرے والدین کی دعائیں اور میری محنت کا نتیجہ ہے