ساہیوال(خاورعلی چوہدری)5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں موٹروے پولیس بیٹ 16 چیچہ وطنی کے زیر اہتمام ہڑپہ ٹول پلازہ پر واک کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں اور موٹر وے پولیس کے افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی ایس پی موٹروے پولیس بیٹ 16 چیچہ وطنی محمد سہیل افضل نے کہا کشمیر ہماری شہ رگ ہے ہم آزادی کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں کشمیر ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا ہم کسی بھی صورت میں اپنے کشمیری بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور کشمیر کی آزادی تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔اس موقع پر کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے گئے اور روڈ یوزر میں روڈ سیفٹی بینرز اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔