• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سکھر سندھ کے زیر اھتمام کشمیر یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا

Feb 6, 2021

سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ) ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سکھر سندھ کے زیر اھتمام کشمیر یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ سکھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، دن منانے کا مقصد کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ہونے والے ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرنا۔صدر اقتدار ادین شیخ ۔ ریلی میں سکھر سے کثیر تعداد میں اسکولوں۔ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سکھر کے صدر اقتدار الدین شیخ ناٸب صدر محمودالحسن جنرل سیکریٹری محمد عظیم ۔ محمد شکیل ۔ ابراہیم مھیسر ۔ شہزادہ گلفام ۔ محمد امجد ۔ میڈم رخشی بلال ۔ میڈم شبانہ خاصخیلی۔ پریس سیکریٹری محمد حمزہ شیخ مشھور سماجی رہنما شاٸستہ کھوسو طلبائ، اساتذہ، اسکاﺅٹس، خواتین، نوجوانوں، تاجروں، سیاسی سماجی رہنماﺅں سمیت مختلف مکاتب فکرسے وابسطہ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔تاجر برادری کے رہنماوں و سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر اے پی آی اقتدار الدین شیخ صاحب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ہمارے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر باضابطہ طور پر پاکستان کا حصہ بن جائے گا۔ ہمارے اداروں کو سرکاری سطح پر اس مسئلے کو جلد از جلد حل کروانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
۔ ریلی کے شرکاءکے ہاتھوں میں کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم و بربریت کے خلاف درج نعروں کے بینرز اور پوسٹرز تھے، جبکہ شرکاءپاکستان زندہ باد اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بھی لگارہے تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اقتدار الدین شیخ نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں سے ان کی جدوجہد میں ساتھ کھڑی ہے، کشمیرمیں کئی دہائیوں سے مظالم و بربریت جاری ہے، انسانی حقوق کے عالمی اداروں سمیت پوری عالمی برادری کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہئے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم کشمیر منانے کا مقسد کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرکے دنیا کے ایوانوں تک پہنچانا اور عوام میں کشمیریوں کے حق میں شعور بیدار کرنا ہے، پاکستانی قوم کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کا ساتھ دیتے رہیں گے