• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سیپکو سب ڈویژن صالح پٹ کے بن قاسم ایکسپریس فیڈر پر گیارہ ہزار وولٹیج کی تاروں سے لاکھوں روپے بجلی چوری ہونے کا انکشاف

Feb 6, 2021

سکھر (رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ) سیپکو سب ڈویژن صالح پٹ کے بن قاسم ایکسپریس فیڈر پر گیارہ ہزار وولٹیج کی تاروں سے لاکھوں روپے بجلی چوری ہونے کا انکشاف بیس سے زائدڈائریکٹ کنڈا کنکشن منقطع بجلی چوروں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے سی او سیپکو سکھر چوہدری محمد سلیم تفصیلات کے مطابق سیپکو چیف سکھر چوہدری محمد سلیم اور ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی کی ہدایات پر ایس ڈی او بدر اسلام، محمد ملوک بلوچ نے بجلی چوروں کے خلاف کروائی کرتے ہوئے سیپکو سب ڈویژن صالح پٹ کے علاقے اروڑ کے گاؤں گاڑھو گوٹھ گردونواح میں چھاپے مار کر گیارہ ہزار وولٹیج کی تاروں سے ڈائریکٹ چلنے والے بیس سے زائد کنڈا کنکشن منقطع کروادیئے گیارہ ہزار وولٹیج تاروں سے ڈائر یکٹر کنڈوں کے ذریعے بجلی چوری دیکھ کر سیپکو ٹیم خود حیران پریشان رہ گئی ٹیم میں شامل ملوک بلوچ نے بتایا کہ دیہاتی گیارہ ہزار وولٹیئج سے کنڈے لگا کر گھروں میں رکھے ٹرانسفارمروں سے بجلی چوری کر کے چکیاں،موٹریں ٹیوب ویل وغیرہ چلا کر لاکھوں روپے کی بجلی چوری کر کے کمپنی کو نقصان پہنچا رہے تھے گیارہ ہزار وولٹیج تاروں سے چوری کے دوران کوئی بھی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے دیہاتیوں نے اپنی زندگیوں کیساتھ ساتھ دیگر افراد کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈالی ہوئی تھی ٹیم کی کامیاب کاروائی پر سیپکو چیف چوہدری محمد سلیم نے ٹیم کو شاباس دیتے ہوئے چوری میں ملوث دیہاتیوں کے خلاف مقدمات درج کروانے اور ملوث سیپکو اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کرنے کے احکامات دیئے ہیں،

فوٹو کیپشن
سکھر:سیپکو صالح پٹ سب ڈویژن کے علاقے گاڑھو گوٹھ گردنواح میں گیارہ ہزار کی تاروں میں لگے کنڈے ٹیم اتاروارہی ہے.