• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

5 فروری کشمیر ڈی کے موقعی پر سکھر پاکستان غریب عوام پارٹی کی جانب سے ایوب گیٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گٸی

Feb 6, 2021

سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ) 5 فروری کشمیر ڈی کے موقعی پر سکھر پاکستان غریب عوام پارٹی کی جانب سے کشمیر میں بھارتی جارحیت اور کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کے خلاف سکھر پاکستان غریب عوام پارٹی کے ضلعی صدر وقار علی سومرو کی قیادت میں ایوب گیٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گٸی جس میں عبید اللہ سومرو ۔ نظیر سومرو محمد صالح عبدالصمند پنہور شوھیب نصیرانی گل میر لگاری اور پاکستان غریب عوام پارٹی کے کارکون بڑی تعداد میں موجود تھے ، اس موقع پر پاکستان غریب عوام پارٹی ضلع صدر وقار علی سومرو نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اقوام متحدہ کے قانونی منظوری کے باوجود کشمیری مسلمانوں کے انکے حقوق فراہم نہیں کئے جا رہے ہیں گذشتہ کئی دنوں سے بھارت نے کشمیر میں غیر قانونی کرفیو نافذ کر کے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ، معصوم نہتے کشمیری مسلمان بھائیوں اور بہنوں سمیت بچوں اور بوڑھوں کو بے گناہ شہید کیا جا رہا ہے ، کشمیر آگ کی طرح جل رہا ہے لیکن افسوس اسلامی ممالک سمیت اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ضلعی صدر وقار علی سومرو کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور ہمیشہ رہے گا پاکستانی عوام کشمیری مسلمان بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، رہنماﺅں نے اقوام متحدہ سمیت دیگر اسلامی ممالک کے سربراہاں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں