• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یوم یکجہتی کشمیر،آذربائیجان بھی کشمیری عوام کی آواز بن گیا

Feb 6, 2021

باکو(نمائندہ خصوصی)یوم یکجتہی کشمیر کے موقع پر برادر اسلامی ملک آذربائیجان نے اپنی اہم عمارت کو پاکستانی جھنڈے میں رنگ دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر بلال حئی کی ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے ،جس میں آذربائیجان کے معروف’حیدر الیو سنیٹر‘ کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس کو پاکستان جھنڈے کے رنگ میں رنگا گیا ہے۔ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان اور کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔