• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سابق امریکی صدر کے حامی اینکرکا پروگرام بند کروادیا گیا

Feb 7, 2021

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی سمجھے جانے والے اینکر پرسن لیوڈر بس کا پروگرام بند کروادیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوکس نیوز کے معروف اینکر پرسن لیوڈو بس کے پروگرام کا شمار کامیاب پروگرامز میں ہوتا تھا۔ان کو سابق صدر کا حمایتی سمجھا جاتا ہے۔تاہم نئی امریکی حکومت کے آنے کے بعد ان کا پروگرام یہ کہہ کر بند کروادیا گیا ہے کہ انہوں نے الیکشن فراڈ کی بے بنیاد افواہوں کو ہوا دی،مگر ان کے پاس ان باتوں کا کوئی ثبوت نہ تھا،ایک روز قبل ان کا آخری پروگرام نشر کیا گیا تھا۔