لاہور (نمائندہ خصوصی) معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں ترگت الپ (نور گل) کا کردار ادا کرنے والے اداکار جنگیز جوشقون اور اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے درمیان سکن کیئر پراڈکٹس کی تشہیر کا معاہدہ طے پاگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اس حوالے سے ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے اپنی ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور گلف میں خصوصی طور پر مردوں کے لیے سکن کیئر لائن متعارف کروانے جارہی ہیں، سکن کیئر لائن کے برانڈ ایمبیسیڈر ترک اداکار چنگیز جوشقون ہوں گے
’ریلوے میں کام کا ماحول انتا غلیظ ہے کہ میں نے سرینڈر کرنے کو ترجیح دی ‘محکمہ ریلوے کے اعلیٰ افسر نے استعفیٰ دیدیا
دوسری جانب اداکار جنگیز جوشقون نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں معاہدے سے متعلق بتایا۔انہوں نے کہا کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پُرجوش ہیں کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی جانب سے مردوں کے لیے متعارف کروائی جانے والی پہلی سکن کیئر لائن کی تشہیر بطور برانڈ ایمبیسڈر کروں گا۔ جلد ملاقات ہوگی۔
’ترگت الپ‘ اب پاکستانیوں کو جلد خوبصورت رکھنے کے طریقے بتائیں گے
