• Fri. Mar 29th, 2024

سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے حوالے سے امریکہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں کیا کرنے جارہا ہے ؟ایسی خبر آگئی کہ ایرانی حکمران بھی دنگ رہ جائیں گے

Sep 18, 2019

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ تیل تنصیبات پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا گیا، امریکا حملے کے شواہد جمع کر رہا ہے جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں سامنے لائے جائیں گے۔امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیرملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ ایرانی سرزمین سے کیا گیا۔

دوسری جانب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گردانہ حملے یمن کی سرزمین سے نہیں ہوئے جس کی ذمہ داری حوثیوں نے قبول کی، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ یہ حملہ کہاں سے کیا گیا۔تاہم اب امریکی عہدیدار نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں میں ایرانی سرزمین استعمال ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کی دو بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے کیے گئے تھے جن میں آرامکو کمپنی کے بڑے آئل پروسیسنگ پلانٹ عبقیق اور مغربی آئل فیلڈ خریص شامل ہیں۔