• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مودی حکومت نے اپنی ہی ائیر فورس کو 45 ہزار 969 کروڑ کا ٹیکہ لگا دیا

Feb 12, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مودی حکومت نے اپنی ہی ائیر فورس کو 45 ہزار 969 کروڑ کا ٹیکہ لگا دیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتی کمپنی ہندوستان ایرونا ٹکس لمیٹڈ کو6اعشاریہ25 بلین ڈالر ٹھیکے سے نوازا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بی جے پی حکومت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تیجا جہاز لینے پر مجبور کیا، ہندوستانی نیوی پہلے دن ہی ان جہازوں کو تکنیکی مسائل کی وجہ سے مسترد کر چکی تھی۔ تیجا جہاز ہندوستانی مگ 21 جہازوں کے نعم البدال کے طور پر متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ 1970 کے بعد سے مگ 21 کے حادثات میں 170 سے زیادہ پائلٹ اور 40 عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارتی ایوی ایشن سسٹم انڈسٹری غیر معیاری پیداوار، مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے دنیا میں بدنام ہے، چین کا متبادل متعارف کروانے والا بھارت 26 سال میں اپنے تیارکردہ جہاز کی کینوپی کا فالٹ تک درست نہ کر پایا۔ مگ 21 کے فرسودہ بیڑے کی جگہ متعارف تیجا جہازوں میں سے اب تک 60 فیصد گراو¿نڈ ہوچکے ہیں۔ مودی حکومت اور بھارتی ائی رفورس کا 27 جنوری کو تیجا جہاز استعمال نہ کرنا اس کی ناکامی کا عکاس ہے۔

پاکستانی شاہینوں نے پاکستان میں تیار جے ایف 17 تھنڈر سے بھارتی سورماؤں کا خواب چکنا چور کیا۔ پاکستانی شاہینوں نے مگ 21 اور ایس یو 30 کو نشانہ بنایا، پاکستان کی یہ کامیابی پاکستانی ایوی ایشن انڈسٹری کی مہارت اور پیشہ وارانہ کارکردگی کا ثبوت ہے۔ پاکستان سے شکست بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری پر ایک سوالیہ نشان بھی ہے۔