کراچی (نمائندہ خصوصی )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 159 روپے 17 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر بہتر ی دیکھنے میں آئی ہے ، کاروبارشروع ہو تو 100 انڈیکس 46 ہزار 644 پر تھا جس میں کچھ دیر کے بعد تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 46 ہزار 935 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ، اس وقت 100 انڈیسک 66 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46 ہزار 711 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
