• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریا میں حجام کی دکانوں پر کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی

Feb 14, 2021

ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا کے وزیر صحت آنشوبر کے مطابق آسٹریا بھر میں کورونا ٹیسٹ تیزی سے جاری ہیں۔ گزشتہ آٹھ دنوں میں 15 لاکھ سے زیادہ افراد کا کورونا ٹیسٹ کیے گے ہیں۔ گزشتہ پیر سے آسٹریا میں حجام کی دکانیں دوبارہ کھل گئے ہیں۔ تاہم وہاں جانے والوں کو منفی کورونا ٹیسٹ کے نتائج دکھانا ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام وفاقی ریاستوں میں 500 سے زیادہ ٹیسٹ سٹیشن قائم کردیئے گئے ہیں جہاں کورونا ٹیسٹ کی مفت سہولیات مہیا ہونگی۔ اس کے علاوہ 800 کے قریب فارمیسی اور 647 کاروباری مراکز میں مفت ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔