ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کے متعلق سوشل میڈیا پر خبر گردش میں ہے کہ اداکارہ چند دن بعد ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس بار ان کا دولہا ممبئی کا کاروباری شخص وائبھو ریکھی ہے۔ ان کی شادی کی تقریب 15فروری کو ہونے جا رہی ہے، جس میں دولہا دلہن کے قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوں گے۔دیا مرزا کی طرف سے اپنی شادی کی ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
وائبھو ریکھی ممبئی کے علاقے باندرہ کے رہائشی ہیں۔رپورٹ کے مطابق دیا مرزا نے کئی سالوں تک دوستی کے رشتے میں رہنے کے بعد 2014ءمیں ساحل سنگھا کے ساتھ شادی کی تھی۔ تاہم ان کی شادی 5سال ہی چل سکی اور دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ 2019ءمیں دیا مرزا نے ٹوئٹر کے ذریعے ساحل سنگھا کے ساتھ طلاق کے متعلق بتایا تھا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ”11سال ایک ساتھ رہنے کے بعد بالآخر میں نے اور ساحل نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہم ہمیشہ دوست رہیں گے اور ایک دوسرے کی مدد کریں گے لیکن میاں بیوی کے طور پر ہم مزید ایک ساتھ نہیں رہیں گے۔“
اداکارہ دیا مرزا نے شادی کا فیصلہ کرلیا، دولہا کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
