• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، شبلی فراز

Feb 16, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کاکہنا ہے کہ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں،اس کرپٹ نظام کیخلاف عمران خان نے اعلان جنگ کیا ہوا ہے

وفاقی وزیرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آج ہم پارلیمانی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں،یہ فیصلہ کرنا ہے عوامی نمائندے اہلیت پر پارلیمان میں آئیں گے یا خریدوفروخت سے۔