• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس افسران پہلےسلام پھرکلام کی پالیسی پرعمل پیراہوکراپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت،امن وامان کے قیام اورانسدادجرائم پرمرکوزرکھیں

Feb 15, 2021

ہنگو(شعبہ تعلقات عامہ)
ڈی پی او ہنگو(پی ایس پی) پولیس افیسراکرام اللہ خان نےپولیس افسران کو ہدایت جاری کرتےہوئےکہاہے کہ پولیس افسران پہلےسلام پھرکلام کی پالیسی پرعمل پیراہوکراپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت،امن وامان کے قیام اورانسدادجرائم پرمرکوزرکھیں۔منشیات کی روک تھام’قبضہ مافیااورسودخوروں کے خلاف مؤثر و نتیجہ خیزکاروائیاں عمل میں لائی جائے اور مطلوب مجرم اشتہاریوں کے خلاف مہم میں مزید تیزی لا کرمعاشرتی جرائم کی روک تھام کیلئے تمام ترتوانائیاں صرف کریں۔ عوام کےساتھ اچھااوردوستانہ رویہ رکھیں اوراچھےاخلاق کامظاہرہ کریں’،پولیس اور عوام ساتھ ساتھ،پالیسی ہی کامیابی کی ضامن ہے،عوام کا اعتماد جیتنا پولیس فورس کی بڑی کامیابی ہو گی ،کرپشن کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی’کرپشن میں ملوث اہلکاروں کےخلاف سخت محکمانہ کاروائی کرکےانہیں محکمہ پولیس سےفارغ کیاجائےگا۔ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ پولیس افیسراکرام اللہ خان نے تمام تھانوں کےمحررران’چیک پوسٹ اورچوکیات کےانچارجان کےساتھ منعقدہ اہم اجلاس کےدوران کیا۔ڈی پی او نےپولیس افسران پرزوردیا کہ وہ پولیس اور عوام ساتھ ساتھ کی پالیسی کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ یہ پالیسی پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافے کا ذریعہ بنے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ تھانوں کےتمام رجسٹرات اور دیگرریکارڈبروقت درست اور مکمل رکھیں۔اور۔تھانوں چیک پوسٹس اورچوکیات کوصاف ستھرارکھیں۔دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ اورہلمٹ کااستعمال یقینی بنائیا جائے اور حکم عدولی کرنےوالےاہلکاروں کےخلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائےگی۔پولیس میں نظم وضبط کوہرحال میں برقراررکھا جائےگا اورڈسپلن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔ڈی پی اونےپولیس افسران پرزوردیاکہ وہ مجرم اشتہاریوں’سودخوروں’قبضہ مافیا’چوروں اور مشکوک و مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی موثر نگرانی کیلئےپولیس کاروائیوں میں مزید تیزی پیدا کرکےان کےخلاف موثراورنتیجہ خیزکاروائیاں عمل میں لائے۔ڈی پی اوہنگو اکرام اللہ خان نے کہا کہ پولیس عوام کی خادم فورس ہےلہذا مظلوم کی داد رسی اورظالم کاہاتھ روکنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔۔پولیس دفاتریاتھانوں کو آنیولے سائلین کوعزت دی جائے عوام کی جان ومال اور عزت وآبرو کی تحفظ کیلئےتمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائے جائے۔