• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ماہرہ خان نے اپنے دوست سالم کریم سے رشتے پر خاموشی توڑ دی

Feb 16, 2021

کراچی (ویب ڈیسک) ڈراموں و فلموں کی معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے دوست سالم کریم سے رشتے پر خاموشی توڑ دی۔
واسع چوہدری کے شو میں میزبان کے سوال پر ماہرہ خان نے بتایا کہ سچ بتائوں تو میں نے یہ بات کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا ، انہیں میں نے کہا بھی تھا کہ میں اس موضوع پر بات نہیں کروں گی، میرے متعلق اُس شو کے میزبان شہریار کو کافی باتوں کا علم ہے اور انہیں وہ بات بھی پتا تھی، اسی لیے جب بات سے بات نکلی تو اُن کی زبان سے نام بھی پھسل گیا اور سب کچھ بتا دیا لیکن میں نے اُن کی بات کی تردید نہیں کی اس لیے کہ میں اُن لوگوں میں سے نہیں ہوں جو سچ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ سالم کریم، ماہرہ خان کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں جب کہ اس سے قبل بھی ماہرہ خان ثمینہ پیرزادہ کے شو میں ان سے محبت کا اظہار کر چکی ہیں۔