• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’تم چلے آؤ،پہاڑوں کی قسم‘ علی ظفر کا پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو شاندار خراج تحسین

Feb 18, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفر نے کے ٹو مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والی پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے معروف گانا ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ کونئے انداز سے کمپوز کیا اور اسے اپنی آواز میں گایا ہے۔

واضح رہے کہ محمد علی سدپارہ دس روز قبل دیگر دو کوہ پیماؤں کے ساتھ کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے اور ان کا اب تک کوئی سراغ نہ مل سکا ہے۔ محمد علی سدپارہ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں ان کو تم چلے آؤ،پہاڑوں کی قسم پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔