سکھر (نمائندہ خصوصی) سول ڈیفنس آرگنائزیشن سکھر کے زیر اہتمام سول ڈیفنس کے عالمی دن کے موقع پر تربیتی و آگاہی ورکشاپ کا انعقاد 1 مارچ 2021 پیر کو صبح 9 بجے المھران کلچر سینٹر میں ہوگا۔سکھر کے گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولز کے طلباء و طالبات،مدارس کے طلباء اور سماجی تنظیموں کے عھدیدران و ممبران کو ایس او پیز کے تحت فرسٹ ایڈ،ریسکیو، فائیر فائیٹنگ کی تربیت دی جائے گی۔اور ٹریننگ سرٹیفیکٹ دیئے جائیں گے۔ورکشاپ کے بعد دن 12 بجے ایک واک سکھر پریس کلب تک نکالی جائے گی۔اس کے انتظامات کے سلسلے میں ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس غلام اکبر برڑو کی صدارت میں ایک اجلاس سول ڈیفنس آفیس سکھر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس سکھر ڈاکٹر سعید اعوان،انسٹرکٹر علی انور نائچ،پریس ترجمان محمد کامران راجپوت نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل کنٹرولر غلام اکبر برڑو نے کہا ہے کہ سول ڈیفنس کے عالمی دن کو شایان شان طریقے سے منائے گیں۔ رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے لوگ عظیم ہوتے ہیں۔آج پاکستان کو ایسے لوگوں کی زیادہ ضرورت ہے۔ سول ڈیفنس آرگنائزیشن اس وقت مخلوق خدا کی خدمت کا منظم و متحرک ادارہ ہے۔دوسروں کے کام آنے والوں کی زندگی امر ہوجاتی ہے۔ خدمت خلق کا جذبہ بڑا عظیم جذبہ ہے۔محبت اور خدمت سے ہی دکھی انسانیت میں تبدیلی آ سکتی ہے۔۔