(بیورو چیف عمران خان خیبر پختون خواہ )
عمدہ کارکردگی پر سی سی پی او پشاور عباس احسن نے پولیس افسران و اہلکاروں کو انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔
سنگین کیسز کو ٹریس کرنے میں پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی اسی طرح جاری رہے گی.
محکمہ پولیس میں سزا و جزا پر سختی سے کاربند ہیں جس کی بدولت محنتی اور قابل افسران و اہلکاروں کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا ہو رہا ہے۔ پولیس افسران و اہلکار شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں۔۔