عمران خان خیبر پختون خواہ سے )
خدمات کمیشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پشاور کے 346 ویلیج و نیبر ہڈ سیکرٹریز کی آگاہی کے لئے 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ڈسٹرکٹ کونسل ہال پشاور میں کیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شبیر حسین مہمان خصوصی تھے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خدمات کمیشن ضلع پشاور محترمہ سمعیہ سرور شاہ نے شرکاء کو خدمات کمیشن ایکٹ کے تحت شہریوں کو سہولیات کی مخصوص ایام میں فراہمی بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹریز اس حوالہ سے اپنے کونسلوں کے عوام کو مستفید کریں۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شبیر حسین نے اپنے خطاب میں خدمات کمیشن کی جانب سے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کو سراہا اور سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹس کے اجراء کو خدمات ایکٹ خیبرپختونخوا کے مطابق مخصوص ایام میں یقینی بنائیں