نئی دہلی(نمائندہ خصوصی) بھارت کی جانب سے 720سکھ یاتریوں کے ویزے جاری ہونے کے باوجود انہیں پاکستان یاترا پر آنے سے روک دیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 720سکھ یاتریوں کے ویزے جاری ہونے کے باوجود بھارتی سرکار نے انہیں پاکستان یاترا پر آنے سے روک دیا، بھارتی سکھ یاتریوں نے جمعرات کو گورودوارہ ننکانہ صاحب میں شروع ہونے والی مذہبی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آنا تھا۔ بھارتی یاتریوں نے آٹھ روزہ مذہبی ویزے پر جمعرات کوواہگہ کے راستے پاکستان آنا تھا۔
سو سال قبل انگریزوں اور ہندووں کے گٹھ جوڑ کے سبب ننکانہ صاحب میں معصوم سکھ مذہب کے پیروکاروں کو شہید کر دیا گیا تھا اور صد سالہ ساکا ننکانہ تقریبات کے حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کی تیاریاں مکمل تھیں۔
بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے، سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
