(عمران خان خیبر پختون خواہ سے )
ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کا سرڈھیری پولیس اسٹیشن کا دورہ، پولیس افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد۔امن و امان منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں، ہوائی فائرنگ و دیگر معاشرتی جرائم کے خلاف کی گئی کاروائیاں زیر غور۔*
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچارسدہ محمد شعیب خان نے پولیس اسٹیشن سرڈھیری کا دورہ کیا دورے کے موقع پر ڈی پی او چارسدہ کے زیر صدارت کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹیگیشن چارسدہ سجاد خان ،ڈی ایس پی صابرگل خان ایس ایچ اوز سرکل سرڈھیری اور سی آئی اوزنے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران جرائم پیشہ افراد کیخلاف کی گئی کاروائیوں کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او محمد شعیب خان نے کہا کہ منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاکر نوجوان نسل کو اس لعنت سے چھٹکارہ دلایا جائے۔سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے مظلوم کو انصاف فراہم کرنے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی جرائم پر قابو پانے کیلئے عادی جرائم پیشہ افراد کے نقل وحرکت پر کھڑی نگرانی رکھیں۔ علاقہ میں گشت کے نظام کو مزید فعال کرنے کیساتھ ناکہ بندیوں پر عوام کیساتھ نرم رویہ رکھتے ہوئے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں۔