• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لکی مروت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان کا ڈسٹرکٹ پریس کلب لکی مروت کے صدر انجنیر لطیف اللہ خان کا پریس کلب کے صحافیوں کے وفد کے ہمراہ ڈی پی او آفیس میں تعارفی ملاقات

Feb 18, 2021

(عمران خان خیبر پختون خواہ سے )

لکی مروت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان کا ڈسٹرکٹ پریس کلب لکی مروت کے صدر انجنیر لطیف اللہ خان کا پریس کلب کے صحافیوں کے وفد کے ہمراہ ڈی پی او آفیس میں تعارفی ملاقات ) صحافی معاشرے کے آنکھ اور  کان ہیں ۔پولیس اور میڈیا کا مشن اور مقصد معاشرہ میں امن وامان قائم کرنا اور جرائم کا تدارک کرنا ہے ڈی پی او لکی مروت۔ میڈیا حضرات کا پر امن معاشرے کی تشکیل میں اہم کردارہے،کیونکہ پولیس اور میڈیا کا چھولی دامن کا ساتھ ہے اس لئے میڈیا کے تعاون کے بغیر جرائم پر کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہے۔ لہذا تمام میڈیا نمائندگان کسی بھی جرم کے سرد زد ہونے پریا معاشرہ میں سماجی برائیوں کے روک تھام کیلئے مقامی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں ڈی پی او نے  ضلع  میں امن و امان کے قیام اور جرائم کی نشاندہی میں صحافیوں کے کردار کو سراہا، پرامن معاشرے کے قیام میں صحافی حضرات بھر پور کردار اداد کر سکتے ہیں۔ ڈی پی او لکی مروت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں امن وامان کے صورتحال اور عوامی مفادات اور ان کے جان ومال کی تحفظ میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔تمام صحافی حضرات میرے لئے قابل قدر اور احترام کے مستحق ہیں۔ پولیس اور میڈیا کا مشن اور مقصد معاشرہ میں امن وامان قائم کرنا اور جرائم کا تدارک کرنا ہے.