عمران خان خیبر پختون خواہ سے
ملک زاہد بہادر انجمن تاجران بدھنی پل بازار کے بلا مقابلہ صدر منتخب
شوکت خان نائب صدر اسفند یار جنرل سیکرٹری منتخب، ملک یوسف حاجی نجم الدین ملک جانہگیر ملک نعیم ملک شرافت سرپرست اعلی مقرر
انجمن تاجران بدھنی پل بازار کے انتخابات مکمل ہو گئے جس کے مطابق ملک زاہد بہادر صدر جبکہ شوکت خان نائب صدر اور اسفند یار جنرل سیکریٹری بلامقابلہ منتخب ہو گئے ، اس سلسلے میں گذشتہ روز ایک اجلاس سرپرست اعلی حاجی ملک یوسف، حاجی نجم الدین خان ، ملک جانہگیر خان ، ملک نعیم اور ملک شرافت سرپرست منتخب ہوا جس میں بازار کے تمام دکانداروں نے شرکت کی اس موقع پر متفقہ طور پر ملک زاید بہادر کو صدر نائب صدر شوکت خان اور اسفندیار کو جنرل سیکرٹری چن لیا، نومنتخب صدر ملک صاحب بہادر کا کہنا ہے کہ بازار کے تاجروں کے تمام تر مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاجروں کے مسائل کو حکومتی سطح اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر حل کیا جائے گا ،ملک زاہد بہادر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تاجر برادری کا ساتھ دیا ہے ہمارے دکھ درد سانجے ہیں اور ہم آئندہ بھی مل جل کر کام کریں گے مجھے جس اعتماد سے نوازا گیا ہے میں اس پر پورا اتروں گا انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کر کے تاجر برادری کو ریلیف کو رلیف کے لئے خصوصی اور سخت اقدامات اٹھائے موجودہ خوفناک مہنگائی بے روزگاری بڑھتی ہوئی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں تاجر برادری اور غریب عوام بری طرح پھنس رہے ہیں ۔